file photo

پاکستانی وفد کی واشنگٹن میں عالمی بینک کے حکام سے ملاقات
27 ستمبر 2016 (23:02)
0

پاکستان کے ایک وفد نے منگل کے روز واشنگٹن میں عالمی بینک کے حکام سے ملاقات کی ۔ فریقین نے آبی تنازعات بالخصوص پن بجلی منصوبوں کی تعمیر سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ثالثی کی عدالت کے قیام پرتبادلہ خیال کیا ۔ وفد کو بتایاگیا کہ عالمی بینک اس معاملے پر آئندہ چند دنوں میں فیصلہ کرے گا۔

پاکستانی وفد میں اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی ، سیکرٹری پانی وبجلی محمدیونس ڈھاگہ انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر آصف بیگ ، امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی شامل تھے ۔