سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا نے تنازعہ کشمیر کے بارے میں بھارتی موقف کو مسترد کردیا ہے ۔

file photo

پاکستان بھارتی مداخلت کے بارے میں ڈوزیئر تیارکررہا ہے:اعزاز
27 ستمبر 2016 (22:41)
0

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارتی مداخلت اورپاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے بارے میں ایک ڈوزیئر تیارکررہا ہے ۔ منگل کی رات پی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یہ ڈوزیئر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم کو پیش کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا نے تنازعہ کشمیر کے بارے میں بھارتی موقف کو مسترد کردیا ہے ۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اوراس تسلسل میں کئی قرارداد یں بھی منظوری کی گئیں اور بھارت کا کشمیر سے متعلق دعوی بالکل جھوٹا ہے ۔