وزیراطلاعات نے کہاکہ اسلام امن برداشت اورپرامن بقائے باہمی کا درس دیتا ہے ۔

file photo

حکومت محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائے گی:رشید
27 ستمبر 2016 (22:12)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں سیکورٹی کے جامع انتظامات کو یقینی بنائے گی ۔ منگل کے روز اسلام آباد میں مرکزی امام کونسل کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے علمائے کرام پرزوردیا کہ وہ معاشرے میں امن ، برداشت اورہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے موثر کردارادا کریں ۔ پرویز رشید نے کہاکہ اسلام امن برداشت اورپرامن بقائے باہمی کا درس دیتا ہے ۔