file photo

بلیغ الرحمان کا پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
27 ستمبر 2016 (21:32)
0

تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں ایک مشترکہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعاون لیبارٹری نیٹ ورک اور تربیت کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا موقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے عالمی فورم پر بائیوسیفٹی اور بائیو سیکورٹی کے بارے میں تعلیم اور آگاہی پر بھی زور دیا۔
بلیغ الرحمان نے امید ظاہر کی کہ امریکہ پاکستان کی لیبارٹریوں کو محفوظ بانے کی مکمل حمایت کرے گا۔