سارک رکن ممالک کابدعنوانی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار
27 ستمبر 2016 (21:18)
0

سارک کے رکن ممالک نے خطے سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے یہ عزم منگل کے روز اسلام آباد میں سارک ملکوں کے بدعنوانی کے خاتمے کے اداروں کے نمائندوں کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پرجاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں ظاہر کیا ۔ رکن ممالک نے بدعنوانی کی نشاندہی اور اس کے خاتمے کیلئے اپنے تجربات اور طریقوں کا تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے اعتراف کیاکہ اس مسئلے پرباقاعدگی سے بحث کیلئے سارک کے انسداد بدعنوانی فورم کی تشکیل کی ضرورت ہے ۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ سارک کے رکن ممالک میں انسداد بدعنوانی کے اداروں کے حکام کی استعداد کا ربڑھانے کیلئے پروگرام شروع کیئے جانے چاہئیں۔