file photo

جاپان نے ملک سے پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا
27 ستمبر 2016 (21:09)
0

جاپان نے ملک سے پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ پاکستان میں جاپانی سفیرTakashi Kurai نے منگل کے روز اسلام آباد میں 

Rotary-Shifa Community Healyh Center  کے دورے میں ملک سے پولیو کے خاتمے میں حکومت کو مسلسل تعاون کایقین دلایا۔
انہوں نے کہاکہ جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت سے تعاون جاری رکھنے کیلئے مکمل طورپرپرعزم ہے۔  پاکستان نے گزشتہ سال پولیو وائرس کی منتقلی پرقابو پانے کیلئے مستحکم اورمنظم پیشرفت کی ہے۔