file photo

قوم آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار پر فخر کرتی ہے: جنرل راشد
27 ستمبر 2016 (20:32)
0

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے منگل کے روز پاکستان ائیرفورس آپریشن بیس میں جاری HIGH MARK مشقوں کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار پر فخر کرتی ہے ۔
ان کی آمد پرپاکستان فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا اور انھیں جاری HIGH MARK مشقوں کے بارے میں بتایا ۔