file photo

بدعنوانی تیسری دنیا کو درپیش اہم مسائل ہیں:چیف جسٹس آف پاکستان
27 ستمبر 2016 (20:29)
0

چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیرجمالی نے کہا ہے کہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ تیسری دنیا کو درپیش اہم مسائل ہیں ۔ وہ سارک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے سربراہان سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔

چیف جسٹس نے امیدظاہر کی کہ سارک علاقائی سطح پربدعنوانی کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ نئی حکمت عملی وضع کرے گا ۔ انہوں نے وفد کو ملک میں انسداد بدعنوانی کے قوانین سے بھی آگاہ کیا ۔
وفد میں چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری اورسارک ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے سربراہان شامل تھے ۔