file photo

فضائی آلودگی سے ہرسال دنیا میں لاکھوں افراد ہلاک ہورہے ہیں:عالمی ادارہ صحت
27 ستمبر 2016 (20:25)
0

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی سے ہرسال دنیا میں لاکھوں افراد ہلاک ہورہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں دس میں سے نو افراد خراب فضائی حالات میں رہتے ہیں اور آلودہ ہوا کے ذریعے سائنس لیتے ہیں۔

ادارہ صحت نے کہاکہ بانوے فیصد لوگ ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں فضائی آلودگی عالمی ادارہ صحت کی مقرر کردہ معیاری حد سے تجاوز کرجاتی ہے اور فضائی آلودگی سے ہرسال تقریباً تیس لاکھ افراد مرجاتے ہیں ۔