پاکستان کا مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے ریاستی دہشتگردی پرگہری تشویش کا اظہار
27 ستمبر 2016 (20:06)
0

پاکستان نے انسانی حقوق کے کشمیری کارکن خرم پرویز کی مسلسل غیرقانونی حراست کی شدیدمذمت کی ہے اوربھارت پرزوردیا کہ وہ انہیں فوری رہاکرے۔

دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بے بنیادالزامات پرگرفتارکیاگیا۔ دفترخارجہ نے کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت پرزور دیا ہے کہ وہ انہیں فوری اورغیرمشروط طورپر رہا کرے۔
بیان میں کہاگیا کہ پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے علمبرداروں اورمیڈیا اہلکاروں کی آوازدبانے سے بازرہے۔
اس سے پہلے بھارت نے انہیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا جانے کی اجازت نہیں تھی۔ بیان میں کہاگیا کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارت کے بدترین ریاستی دہشتگردی پرگہری تشویش ظاہرکی۔