file photo

آزاد جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں:فاروق
27 ستمبر 2016 (19:22)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں پن بجلی کی پیداوار اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

منگل کے روز مظفر آباد میں دبئی کے امیر کی جانب سے دی جانے والی ایک بریفنگ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے ریاست کی معیشت مستحکم ہوگی۔
راجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔