file photo

ایران کا بحر ی بیڑہ تین روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا
27 ستمبر 2016 (19:17)
0

امن اور دوستی کا پیغام پہنچانے کیلئے منگل کے روز ایران کا ایک بحر ی بیڑہ تین روزہ دورے پر پاکستان میں کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے حکام اور ایران کے سفارتکاروں نے ایران کے چار بحری جہازوں کا استقبا ل کیا۔
دورے کے دوران پیشہ وارانہ تربیتی سرگرمیاں' بحری حکام کے دوروں کے تبادلے اور کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔  کراچی میں قیام کے بعد ایک بحری مشق کی جائے گی جس کا مقصد دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔