file photo

گورنر پنجاب کی وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سے ملاقات
27 ستمبر 2016 (19:13)
0

پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس ' جسٹس ریاض احمد خان سے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

گورنر نے ملک کے قوانین کو اسلامی بنانے اور قرآن و سنت سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لئے وفاقی شرعی عدالت کی خدمات کو سراہا' انہوں نے کہا کہ فوری انصاف کی فراہمی سے قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جاسکتاہے۔
جسٹس ریاض احمد خان نے انہیں آئین کے تحت وفاقی شرعی عدالت کی مقاصد کے حصول کی کوششوں سے آگاہ کیا۔