وفاقی وزیر نے کہا کہ جموں اورکشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔

بھارت پاکستان کو کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت سے نہیں روک سکتا:نثار
27 ستمبر 2016 (19:09)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نہ تو کشمیر کی تحریک آزادی کو طاقت سے دبا سکتاہے اور نہ ہی پاکستان کو کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی' سفارتی اور اخلاقی حمایت سے روک سکتا ہے۔

وہ لارڈ نذیر سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی برادری سے متعلقہ امور اورموجودہ پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جموں اورکشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے کشیدگی پیداکرنا چاہتا ہے۔جہاں بھارتی فوجی بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
نثار علی خان نے الطاف حسین کے خلاف پاکستان کے ریفرنس پر برطانیہ کے جواب کو حوصلہ افزا قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں مزید پیش رفت ہوگی۔