منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے عملدرآمد کے مراحل میں ہیں۔

پاکستان اور چین کا روابط بڑھانے کیلئے ریلوے کے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر اتفاق
27 ستمبر 2016 (16:09)
0

پاکستان اور چین نے دونوں ملکوں کے درمیان روابط بڑھانے کیلئے ریلوے کے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے آج بیجنگ میں وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق ، احسن اقبال اور چین نیشنل ریلویز ایڈمنسٹریشن کے منتظم Lu Dongfu کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان ایم ایل ون ، کراچی پشاور ریلوے منصوبے سمیت ریلوے کے متعدد منصوبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
لودنگفو نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی ، رکاوٹوں پر قابو پانے کیلئے ضروری تقویت فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کاشغر سے گوادر تک ریلوے کے موثر نظام کے قیام کا مشترکہ نصب العین رکھتے ہیں جو نہ صرف مواصلات کا جدید مسابقتی نظام ہو گا بلکہ چین کو اپنی مصنوعات کی نقل وحمل کیلئے ایک موثر ذریعہ بھی فراہم کرے گا۔
اس موقع پر منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے عملدرآمد کے مراحل میں ہیں۔