آزادجموں وکشمیر کے صدر نے دوٹوک انداز میں بھارت کے اس الزام کو مسترد کیا کہ پاکستان دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔

مسعود خان کاعالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے دور کے فوری خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور
27 ستمبر 2016 (15:53)
0

آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے عالمی برادری خصوصاً امریکہ پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے دور کے فوری خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام سے کئے گئے ان کے ناقابل تنسیخ حق خوداریت کے وعدے کو پورا کرے۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں بھارت کے اس الزام کو مسترد کیا کہ پاکستان دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور اس بات کو واضح کیا کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے لگائی گئی باڑ کو کسی انسانی کی طرف سے پار کرنا ممکن نہیں ۔