صوبائی سیکرٹری تعلیم نے اجلاس کو بتایا کہ تعلیم کے شعبے میں شکایات کے ازالے کیلئے علمی ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی گئی ہے۔

ہر بچے کو تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے:وزیراعلیٰ سندھ
27 ستمبر 2016 (14:46)
0

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی سیکرٹری تعلیم فضل ﷲ پیجوہو نے اجلاس کو بتایا کہ تعلیم کے شعبے میں شکایات کے ازالے کیلئے علمی ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی گئی ہے ۔
سندھ کے وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈاہر نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے انتہائی مخلص ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے ہر بچے کو تعلیم سمیت سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔