مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے چھاپوں اور لوگوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے
27 ستمبر 2016 (14:40)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے لوگوں کو گرفتار کرنے کیلئے رات کو مارے گئے چھاپوں کے بعد آج کشتواڑ ٹاؤن میں کرفیو کے باوجود زبردست مظاہرے ہوئے۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے اتوار کو کشتواڑ ، بدھروا اور ڈوڈا ضلعوں میں کرفیو نافذ کر دیا تھا تاکہ بھارتی پولیس کی طرف سے گرفتاریوں کے خلاف لوگوں کو مظاہروں سے روکا جا سکے۔
ادھر ، ڈوڈا اور بدھروا کے اضلاع میں تین لوگوں کی گرفتاری اور کرفیو کے نفاذ کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔