وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اربوں روپے کا اجراء چین کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔

شہباز شریف کالاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے نئی قسط جاری کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ
27 ستمبر 2016 (14:01)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے نئی قسط جاری کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کا اجراء چین کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔


ادھرپنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے آج لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ماحولیاتی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت صحت مندانہ اور شفاف ماحول کے قیام کی انتہائی کوشش کر رہی ہے۔