قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم کی وجہ سے اہمیت حاصل ہوئی ہے۔

خورشید شاہ کا تنازع کشمیر پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
27 ستمبر 2016 (12:24)
0

قومی اسمبلی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ۔سپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے بھارتی قیادت کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات کے تناظر میں تنازعہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر دباؤ ڈالنے کیلئے نئے مسائل اٹھا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم کی وجہ سے اہمیت حاصل ہوئی ہے۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس مسئلے پر تفصیلی بحث کرنے کی ضرورت ہے۔