عالمی ادارہ صحت کے شعبہ عوامی صحت اور ماحول کی سربراہ نے کہاہے کہ آلودگی سے سالانہ ساٹھ لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا آلودگی کے خلاف فوری اقدامات پر زور
27 ستمبر 2016 (12:02)
0

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا میں بانوے فیصد سے زائد لوگ آلودہ فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔یہ بات عالمی ادارہ صحت کے شعبہ عوامی صحت اور ماحول کی سربراہ ماریہ نیرا نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے آلودگی کے خلاف فوری اقدامات پر زور دیا جس کے باعث سالانہ ساٹھ لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
نیرانے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد کم کرنے ، فضلے کو ٹھکانے لگانے اور کھانا پکانے کے لئے صاف ایندھن کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کریں۔