پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایک اجلاس میں الزامات کی کوششوں کو بھارت کی بوکھلاہٹ قراردیا ہے ۔

انسانی حقوق کونسل تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں آنے کی اجازت کیلئے بھارت پر زور دے :پاکستان
27 ستمبر 2016 (10:31)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت سے مطالبہ کرے کہ وہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی تجویز کے مطابق تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں آنے کی اجازت دے ۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ کونسل کو کشمیری عوام کو مایوس نہیں کرنا چاہیے جو اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
انہوںنے پاکستان پر الزامات کی بھارتی کوششوں کو بھارت کی بوکھلاہٹ قراردیا جو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہاہے۔پاکستانی مندوب نے اس بات پرزوردیا کہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے اور یہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں میںایک تنازعے کے طور پر موجود ہے۔
انہوں نے ا پنی ریاستی مشینری کے ذریعے پاکستان کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے پر بھارت کی مذمت کی ۔