اس سال اس دن کا موضوع سیاحت اور معاشرے کی ترقی ہے۔

سیاحت کا عالمی دن ہفتہ کے روز منایا گیا
27 ستمبر 2014 (22:06)
0

سیاحت کا عالمی دن آج منایا گیا۔ اس سال اس دن کا موضوع سیاحت اور معاشرے کی ترقی ہے۔ اس دن کو منانے کیلئے آج (ہفتہ) شام اسلام آباد میں سی ڈی اے اور الپائن کلب آف پاکستان کے اشتراک سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری محمد اعظم مہمان خصوصی تھے۔ بعد میں ریڈیو پاکستان سے باتیں کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پاکستان میں بلند و بالا چوٹیوں، ساحل سمندر، عظیم ثقافتی ورثے اور قدیم تہذیب کے آثار سمیت سیاحوں کی دلچسپی کے بہت سے مقامات ہیں۔