آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے کشمیریوں کا کیس موثر انداز میں پیش کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دیرینہ مسئلہ کشمیر کو اسکی حقیقی روح کے مطابق اجاگر کیا۔

کشمیری رہنماؤں کاوزیراعظم کے مسئلہ کشمیرکے بارے میں جرات مندانہ موقف کا خیرمقدم
27 ستمبر 2014 (15:09)
0


کشمیر ی رہنماؤں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کے بارے میں جرات مندانہ اور واضح موقف کا خیرمقدم کیا ہے۔
آج مظفرآباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے کشمیریوں کا کیس موثر انداز میں پیش کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دیرینہ مسئلہ کشمیر کو اسکی حقیقی روح کے مطابق اجاگر کیا۔
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر خان نے وزیراعظم پاکستان کے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نئی تقویت ملے گی۔

جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے اقوام متحدہ میں نواز شریف کے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستانی اور کشمیری عوام کے امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سیلاب متاثرین کی مدد کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔
ایک اور کشمیری رہنماء سردار خالد ابراہیم نے بھی اقوام متحدہ میں کشمیر کے بارے میں پاکستان کے واضح موقف پیش کرنے کو سراہا ہے۔