بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات گمراہ کن ہیں:وزارت خزانہ
27 ستمبر 2014 (22:33)
0

وزارت خزانہ کے ترجمان نے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مبینہ اضافے کی اطلاعات کو گمراہ کُن قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وزارت خزانہ کا بجلی کی قیمتوں یا بلوں میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ 2013 ء کے عام انتخابات سے قبل نگران حکومت کے دور میں کیا گیا تھا مگر اُس وقت کے وزیر پانی و بجلی نے اِس کو بلا جواز روکے رکھا۔ ترجمان نے کہا اِس ٹیرف کو گزشتہ مالی سال کے دوران مکمل طور پر برابر کردیا گیا تھا۔