قومی آئی سی ٹی اسکالرشپ پروگرام کے تحت رواں سال میں مختلف قومی جامعات میں چار سو طلبہ کو چار سالہ بیچلرز ڈگری پروگرام کیلئے وظائف دئیے جائینگے ۔

حکومت آئی ٹی کی بہتری کے خصوصی پروگرام پرکام کررہی ہے
27 ستمبر 2014 (20:25)
0

حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اہم شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے ایک خصوصی پروگرام پرکام کررہی ہے تاکہ ملک میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیاجاسکے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک اور عالمی رابطہ کار یونٹ کا قیام اس مقصد کیلئے رواں سال کئے گئے اقدامات کاحصہ ہیں۔


ذرائع کاکہنا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی، آئی ٹی صنعت کے فروغ ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ای گورنمنٹ کومستحکم کرنے پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔ قومی آئی سی ٹی اسکالرشپ پروگرام کے تحت رواں سال میں مختلف قومی جامعات میں چار سو طلبہ کو چار سالہ بیچلرز ڈگری پروگرام کیلئے وظائف دئیے جائینگے۔ ذرائع نے بتایاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات میں ای گورنمنٹ کے منصوبوں کی مرکزی حیثیت برقراررہے گی۔


رواں سال بیرون ملک اہم پاکستانی مشنز میں مشین ریڈیبل پاسپورٹ اور مشین ریڈیبل ویزا کا نظام شروع کیاجائے گا۔ نیشنل ریسپانس سنٹر فار سائبر کرائمز بھی قائم کیاجارہا ہے جس سے عوام کو سائبر جرائم کے بارے میں اطلاعات تک رسائی اور فورنیسک سہولیات میسر ہوںگی ۔