سیلاب سے 20لاکھ سے زیادہ افراد متاثر
27 ستمبر 2014 (21:07)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب ، سندھ، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں سیلاب سے بیس لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرین میں اٹھاسی ہزار چار سو خیمے ، ستائیس ہزار تین سوکمبل ، بارہ ہزار چھ سو پلاسٹک کی چٹائیاں اور نو ہزار پانچ سو مچھردانیاں تقسیم کردی گئی ہیں ۔ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد پیکٹ اور دس کلوگرام آٹے کے اکسٹھ ہزار سے زائد تھیلے فراہم کردئیے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں چالیس واٹر فلٹریشن پلانٹ اور زیرآب علاقوں سے سیلابی پانی نکالنے کے اٹھارہ پمپ بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔