بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت پاکستان سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے۔

پاکستان کے ساتھ پُر امن فضا میں مذاکرات کیلئے تیار ہیں:مودی
27 ستمبر 2014 (22:30)
0

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ پُر امن فضا میں سنجیدہ دو طرفہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں تاکہ دوستی اور تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری حکومت پاکستان سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے۔ اقوام متحدہ کی قیام امن کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ امن مشن کے لئے افواج بھیجنے والے ملکوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے۔