وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان میں چلڈرن ہسپتال جیسے طبی ادارے تعمیر کئے جانے چاہئیں۔

صوبے میں طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائیگا:شہباز شریف
27 ستمبر 2014 (15:43)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں طبی سہولتوں کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
وہ ہفتہ کے روز لاہور میں چلڈرن ہسپتال میں پاکستان پیڈریاٹک کارڈیالوجی اینڈ کارڈیک سرجن سوسائٹی کے گیارہویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان میں چلڈرن ہسپتال جیسے طبی ادارے تعمیر کئے جانے چاہئیں۔
شہباز شریف نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں تعمیر کی گئی عمارت کو جلد فعال بنانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔