آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے کشمیریوں کے نصب العین کو موثر انداز میں پیش کیا ۔

وزیراعظم کا کشمیر پر جرأت مندانہ موقف،کشمیری رہنمائوں کا خیر مقدم
27 ستمبر 2014 (17:04)
0

کشمیر ی رہنماؤں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کے بارے میں جرات مندانہ اور واضح موقف کا خیرمقدم کیا ہے۔
ہفتہ کے روزمظفرآباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے کشمیریوں کے نصب العین کو موثر انداز میں پیش کیا ۔
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر خان نے وزیراعظم پاکستان کے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نئی تقویت ملے گی۔
جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں پاکستانی اور کشمیری عوام کے امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔
ایک اور کشمیری رہنماء سردار خالد ابراہیم نے بھی وزیراعظم کی طرف سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کا موقف پیش کرنے کو سراہا ہے۔