سیکرٹری خارجہ نےنیویارک میں غیررسمی وزارتی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کے جامع کنونشن سے متعلق تخفیف اسلحہ کانفرنس کے بارے میں مذاکرات بلاتاخیر شروع کرنے پر زوردیا ۔

پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کےخاتمے کے بلاامتیاز،مصدقہ اورعالمی ہدف کیلئے پرعزم
27 ستمبر 2014 (15:18)
0

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے بلاامتیاز ، مصدقہ اور عالمی ہدف کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات نیویارک میں غیررسمی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا عالمی دن منانا تھا۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان انیس سو اٹھہتر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے بارے میں پہلے خصوصی اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق عالمی اتفاق رائے کی مکمل حمایت کرتا ہے جس میں موثر عالمی کنٹرول کے تحت ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔


پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کے جامع کنونشن سے متعلق تخفیف اسلحہ کانفرنس کے بارے میں مذاکرات بلاتاخیر شروع کرنے پر زور دیا جو ایٹمی ہتھیاروں کی پیداوار ، تجربات ، انہیں ذخیرہ کرنے اور ان ہتھیاروں کو دوسرے ممالک کو منتقل کرنے سے روکتا ہے۔