اس بحری مشق سے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان موجود تاریخی تعلقات کی عکاسی اور دوطرفہ سٹرٹیجک مفادات میں یکسانیت کا اظہار ہوتا ہے۔

پاک چین دوطرفہ بحری مشقیں شروع
27 ستمبر 2014 (20:20)
0

پاکستان اورچین باہمی پیشہ وارانہ مہارت اور مفاہمت بڑھانے کیلئے آج (ہفتہ) سے دوطرفہ بحری مشقیں شروع کررہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے ڈپٹی چیف آف سٹاف ایسٹ SEA فلیٹ رئیر ایڈ مرل HUANG XINJIAN کی قیادت میں چین کا 17 نیوی کانوائے فلیٹ پہلے ہی کراچی پہنچ چکا ہے۔


یہ بحری مشق اس سلسلے کی پہلی مشق ہے اوراس سے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان موجود تاریخی تعلقات کی عکاسی اور دوطرفہ سٹرٹیجک مفادات میں یکسانیت کا واضح اظہار ہوتا ہے۔ یہ دوطرفہ بحری مشق اس لحاظ سے بھی منفرد حیثیت کی حامل ہے کہ اس میں زمین فضائی اور اسپیشل فورسز سمیت بحریہ کی کثیر الجہتی پیشہ وارانہ مہارت کا احاطہ کیاجائے گا۔