سرجیت سنگھ کو اہل خانہ سمیت ایک ہفتے میں پاکستان چھوڑنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت۔

بھارت کا سفارتی اہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار
27 اکتوبر 2016 (22:06)
0

سیکرٹری خارجہ نے جمعرات کے روز بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیااور ان کو بھارتی ہائی کمشن کے ایک عہدیدار سُرجیت سنگھ کو پاکستان کی طرف سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری خارجہ نے بھارتی عہدیدار کی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا جو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔
بھارتی ہائی کمشن سے کہا گیا ہے کہ وہ سُرجیت سنگھ اور انکے اہلِ خانہ کے ہفتے کے روز تک پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے ضروری اقدامات کرے۔