اس بات کا فیصلہ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

کوئٹہ دہشت گردی:اعلیٰ اختیاراتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
27 اکتوبر 2016 (21:15)
0

صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااﷲ زہری کے زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا۔
کمیٹی نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردی کے حالیہ حملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں اعلیٰ اختیاراتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو واقعے کی تحقیقات کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گا۔