وزیراعظم بلاسود قرضہ سکیم،5ارب روپے غربا میں تقسیم
27 اکتوبر 2016 (20:48)
0

وزیراعظم کی بلاسودقرضہ سکیم کے تحت صوبہ کے معاشی طورپر پسماندہ چوالیس ضلعوں کے غریبوں میں اب تک تقریباً پانچ ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
یہ بات سکیم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر امجدثاقب نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کوبریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔
امجدثاقب نے کہاکہ مستفید ہونیوالوں میں باسٹھ فیصد خواتین ہیں۔
چیئرپرسن نے سکیم کی ننانوے فیصد شرح واپسی کو سراہا جوکہ سکیم کے تحت اہل اضافی مستحقین کیلئے استعمال میں لائی گئی۔