File photo

جنرل راحیل کا پاکستان،چین افواج کی مشترکہ خصوصی مشق کا جائزہ
27 اکتوبر 2016 (19:37)
0

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی کے تربیتی مرکز پبی کادورہ کیا اور پاکستان اورچین کی افواج کی مشترکہ خصوصی مشق '' Youyi-vi2016'' کاجائزہ لیا۔
دوہفتے کی اس مشق میں انسداد دہشت گردی آپریشنز اور دونوں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ تجربات کے تبادلے کی مشق کی گئی۔
جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر اعلیٰ معیار کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مقابلے کی مہارتوں کامظاہرہ پیش کرنے پرمشق کے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے زوردیا کہ اس قسم کی مشقوں سے ہمارا چین کی مسلح افواج کے ساتھ خصوصی تعلق مضبوط ہوگا اوراس سے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ ہم انسانیت کے فائدے اورعالمی امن کے ذمہ داری پوری کرنے کیلئے دنیا کے ساتھ اپنے تجربات کاتبادلہ کررہے ہیں۔