وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان،قطر اور ترکی مشترکہ طور پردفاعی آلات کی تیاری کر سکتے ہیں۔

قطر سپر مشاق اور جے ایف17تھنڈر کی خریداری کا خواہشمند
27 اکتوبر 2016 (18:52)
0

وزیراعظم نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں قطرکے وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر اور ترکی دفاع سے متعلقہ فوجی آلات کی تیاری کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود مضبوط بردرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نے کہا کہ قطر پاکستان کو سٹرٹیجک شراکت دار تصور کرتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قطر انسداد دہشت گردی کیلئے تربیتی اکیڈمی قائم کرے گا اور وہاں تربیتی کورسز کیلئے پاکستانی تربیت کاروں کی خدمات اور مہارت سے استفادہ کرے گا
وزیر دفاع نے کہا کہ قطر پاکستان سے سپر مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔