حریت رہنماء عبدالمجید ملک نے کہا ہے کہ کوئی بھی چیز کشمیریوں کو ان کی آزادی کیلئے منصفانہ جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔

پاکستان اپنی بہتری استعداد کے مطابق عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہے گا:سرتاج
27 اکتوبر 2016 (16:01)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے تک کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے یہ بات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو آج کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے ایک انٹرویو میں کہی۔ یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضے کی مذمت کرنا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اپنی بہتری استعداد کے مطابق عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کر رہا ہے اور کرتا رہے گا ۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ یہ دن حق خودارادیت کے لئے کشمیری عوام کی عشروں پر محیط جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔حریت رہنماء عبدالمجید ملک نے کہا کہ کوئی بھی چیز کشمیریوں کو ان کی آزادی کیلئے منصفانہ جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء ماہرہ حمید اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں فوری تشدد بند کرنے اور تنازعے کا پرامن حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا