نوازشریف نے کہاہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود مضبوط بردرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

پاکستان قطر اور ترکی دفاع سے متعلقہ فوجی آلات کی تیاری کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کر سکتے ہیں:وزیراعظم
27 اکتوبر 2016 (15:52)
0

وزیراعظم نوازشریف نے آج اسلام آباد میں قطرکے وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر اور ترکی دفاع سے متعلقہ فوجی آلات کی تیاری کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود مضبوط بردرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نے کہا کہ قطر پاکستان کو سٹرٹیجک شراکت دار تصور کرتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قطر انسداد دہشت گردی کیلئے تربیتی اکیڈمی قائم کرے گا اور وہاں تربیتی کورسز کیلئے پاکستانی تربیت کاروں کی خدمات اور مہارت سے استفادہ کرے گا
وزیر دفاع نے کہا کہ قطر پاکستان سے سپر مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔