کشمیر تحریک خواتین کی انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس سے زیر حراست کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لینے کی اپیل
27 اکتوبر 2016 (15:48)
0

مقبوضہ کشمیر میں کشمیر تحریک خواتین کی چیئرپرسن زمردہ حبیب نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس سے اپیل کی ہے کہ وہ زیر حراست کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لے اور ان کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مختلف تھانوں اور جیلوں میں ہزاروں کشمیری نوجوان غیرقانونی طور پر قید ہیں اور ان کی حالت ابتر ہے۔اس سے پہلے انہوں نے سرینگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے علیل چیئرمین محمد یاسین ملک کے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی ۔