وزیر مملکت کیڈنے تاجروں کے وفد کو یقین دلایا ہے کہ کسی کو شہر بند نہیں کرنے دیا جائے گا ۔

ایوان صنعت وتجارت اسلام آباد کا تحریک انصاف کی احتجاجی کال پر شدید تحفظات کا اظہار
27 اکتوبر 2016 (15:38)
0

ایوان صنعت وتجارت اسلام آباد کے ایک وفد نے آج اسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت کے انتظام اور ترقیاتی ڈویژن کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف کی دو نومبر کی احتجاجی کال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔وفد نے کہا کہ دارالحکومت میں معمولات زندگی اور کاروباری سرگرمیوں میں خلل پیدا نہیں ہونا چاہیے۔

وزیر مملکت نے وفد کو یقین دلایا کہ کسی کو شہر بند نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔