جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن میں تعینات شبنم خان ، عالمی ادارہ خوراک کی مہرین عباس اور کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے حوالدار عبدالمجید خان شامل ہیں۔

بان کی مون کا جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے3 پاکستانیوں سمیت عالمی ادارے کے210 افراد کو خراج عقیدت پیش
27 اکتوبر 2016 (15:24)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تین پاکستانی باشندوں سمیت عالمی ادارے کے دو سو دس خواتین اور مرد ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات عالمی ادارے کے لئے خدمات کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والوں کی یاد میں ہونے والی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن میں تعینات شبنم خان ، عالمی ادارہ خوراک کی مہرین عباس اور کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے حوالدار عبدالمجید خان شامل ہیں۔