ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں دفاع اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر ی وزیر مملکت دفاع کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف
27 اکتوبر 2016 (15:13)
0

قطرکے دفاعی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نے آج راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دفاع اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطر کے وزیر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور علاقائی امن واستحکام کے لئے کوششوں کی تعریف کی ۔انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔