اجلاس کو پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور کوئٹہ سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی اپیکس کمیٹی کاپولیس کے تربیتی مرکزپر حملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
27 اکتوبر 2016 (15:06)
0

صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااﷲ زہری کے زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا۔ کمیٹی نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردی کے حالیہ حملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔اجلاس میں اعلیٰ اختیاراتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو واقعے کی تحقیقات کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گا۔
اجلاس کو پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور کوئٹہ سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، کمانڈر سدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔