پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ہم جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لئے ان کی جدوجہد کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں: شہباز شریف
27 اکتوبر 2016 (13:24)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔کشمیر کے یم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اور بلاجواز قبضے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لئے ان کی جدوجہد کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔