پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے۔

پاکستان کاخواتین کے مفادات کے تحفظ کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے سدباب پر زور
27 اکتوبر 2016 (13:15)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان نے خواتین کے مفادات کے تحفظ اور فروغ کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے سدباب کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں خواتین ، امن اور سلامتی کے بارے میں ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے۔

انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے ، صحت اور تعلیم سمیت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔