عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پیر کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس بھی جاری کیا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت بند کرنے سے روک دیا
27 اکتوبر 2016 (12:46)
0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت بند کرنے سے روک دیا ہے۔یہ حکم سپریم کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے تحریک انصاف کی دو نومبر کی احتجاجی تحریک کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران جاری کیا۔اپنے احکامات میں ہائی کورٹ نے کہا کہ احتجاج کے نام پر عام آدمی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے مگر کسی کو بھی شہر کے محاصرے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
حکم نامے میں سیکرٹری داخلہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دارالحکومت میں کینٹینر لگانے کی اجازت نہ دیں۔ہائی کورٹ کے جج نے کہا کہ احتجاج کے روز کوئی بھی تعلیمی ادارہ بند نہیں ہو گا۔عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پیر کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کر دیا ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی موجودگی میں ان کی تقریریں بھی سنائی جائیں گی۔