File photo

آج پاکستان میں بھی یوم سیاہ منایا جارہاہے
27 اکتوبر 2016 (10:00)
0

آج پاکستان میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا جارہاہے۔ اسلام آبادمیں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امور کشمیر کے وزیر برجیس طاہر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر کرنے کیلئے تمام شہروں اور قصبوں میں مظاہرے ،ریلیاں، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

برجیس طاہر نے کہاکہ مختلف بین الاقوامی فورمز پر بھارت کے دانشور طبقے نے کشمیریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانے کیلئے بھرپور مہم چلا رہاہے انہوں نے کہاکہ یہ مہم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنے تک جاری رہے گی۔