File photo

اقوام متحدہ کاشام کے شہری علاقوں پر فضائی بمباری روکنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور
27 اکتوبر 2016 (09:52)
0

اقوام متحدہ کے امدادی شعبے کے سربراہ سٹیفن اوبرائن نے سلامتی کونسل کے رکن ملکوں پر شام کے شہری علاقوں پر فضائی بمباری روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو اپنی ماہانہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ خصوصاً حلب ایک مقتل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار ماہ سے مشرقی حلب میں اقوام متحدہ کی کوئی امداد نہیں پہنچ رہی ہے۔