کپتان مصباح الحق دسویں نمبر اوراسد شفیق چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یونس خان ٹیسٹ بیٹس مین کی حیثیت سے دوسرے نمبر پر آگئے
27 اکتوبر 2016 (09:46)
0

ابوظہبی میں دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ٹیم کی کامیابی کے بعد چار پاکستانی کھلاڑیوں کی انفرادی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق یونس خان ٹیسٹ بیٹس مین کی حیثیت سے تین درجے بہتر ی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

کپتان مصباح الحق دسویں نمبر اوراسد شفیق چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔ لگ سپنر یاسر شاہ پہلے پانچ ٹیسٹ بائولرز میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں۔